7 مئی، 2018، 8:21 PM

افغانستان میں اتحادی افواج کی بمباری میں 42 دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں اتحادی افواج کی بمباری میں 42 دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں اتحادی افواج کی بمباری میں 42 طالبان دہشت گرد ہلاک جب کہ 24 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں اتحادی افواج کی بمباری میں 42 طالبان دہشت گرد ہلاک جب کہ 24 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان میں اتحادی افواج نے فضائی بمباری میں وہابی دہشت گرد تنظیموں طالبان اور داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 42  دہشت گرد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے ہیں جب کے اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر کو بھی تباہ کردیا گیا۔ فضائی کارروائی افغان نیشنل آرمی، افغان ایئرفورس اور نیٹو افواج نے مشترکہ طور پر کی۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائیوں کے دوران صوبہ ارزگان میں 18، قندھار کے ضلع معروف میں 9، ضلع فریاب میں 3 اور شمالی صوبے زابل میں 10 دہشت گرد مارے گئے جب کے اسلحے اور گولہ بارود کے ذخیرے تباہ کر دیئے گئے۔

News ID 1880556

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha